ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / چامراج نگر کے ڈپٹی کمشنرڈاکٹر روی کا تبادلہ : ضلعی اسپتال میں آکسیجن کی قلت سے ہلاک ہونے والے معاملےمیں کی گئی کارروائی

چامراج نگر کے ڈپٹی کمشنرڈاکٹر روی کا تبادلہ : ضلعی اسپتال میں آکسیجن کی قلت سے ہلاک ہونے والے معاملےمیں کی گئی کارروائی

Thu, 20 May 2021 13:04:49    S.O. News Service

چامراج نگر:20؍ مئی (ایس اؤ نیوز) چامراج نگر ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایم آر روی کو تبادلہ کرتےہوئے ریاستی حکومت نے حکم جاری کیا ہے اور ان کی جگہ محکمہ آبی علاقے ترقی کے ڈائرکٹر ستیش کو بطور ڈی سی نامزد کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ فوری طورپر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں۔

2مئی کی رات چامراج نگرکے ضلع اسپتال میں آکسیجن کی قلت سے 37لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ معاملے کو لے کر ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق موظف ججوں کی ٹیم نے جب جانچ کی ۔اور ڈی سی ڈاکٹر ایم آر روی خاطی پائے جانے سے ان پر کارروائی کی سفارش کرتے ہوئے رپورٹ دی تھی۔

ہائی کورٹ ریاستی حکومت کو ہدایت کی تھی رپورٹ پر کیا کچھ کارروائی کی گئی ہےاور خاطیوں کے تعلق سے کیا گیا  اس کی اطلاع ہائی کورٹ دی جائے۔ ریاستی حکومت جلدبازی میں چامراج نگر کے ڈی سی کا تبادلہ کرتےہوئے ہائی کورٹ حکم پر عمل آوری کی ہے۔


Share: